ایرانی اور ترک صدر کی انقرہ میں بلمشافہ ملاقات

سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں  سر انجام پانے والے ان مذاکرات میں  دو طرفہ تعلقات سمیت  علاقائی و بین الاقومی  معاملات پر    تبادلہ خیال کیا گیا

944241
ایرانی اور ترک صدر کی انقرہ میں بلمشافہ ملاقات

ترک اور ایرانی صدور کے درمیان  بلمشافہ مذاکرات   سر انجام پائے  ہیں۔

شام  کے معاملے  پر  ترکی۔ روس ۔ ایران  سہہ رکنی  سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ تشریف لانے والے روحانی    کا ایوان صدر میں  سرکاری طور پر استقبال کیا گیا۔

بعد ازاں ایردوان اور روحانی نے    بند کمرے میں   مذاکرات کیے  جو کہ ایک گھنٹے تک  جاری رہے۔

سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں  سر انجام پانے والے ان مذاکرات میں  دو طرفہ تعلقات سمیت  علاقائی و بین الاقومی  معاملات پر    تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد میں  روحانی نے صدر روس سے  علیحدگی میں ملاقات کی۔

اموری   ظہرانے پر یکجا ہونے والے  تینوں  ملکوں کے سربراہان    ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  شام پر سہہ رکنی اجلاس  22 نومبر کو  ایردوان، پوتن  اور روحانی کی شراکت سے سوچی میں    ہوا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں