ترکی میں جوہری توانائی کے حصول پر آج سے ابتدا ہو رہی ہے

ترکی۔روس تعلقات کے مستقبل  کے حوالے سے اہمیت کی   حامل بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری  پر مبنی آکو قویو  کا سنگ  بنیاد ڈالا  جائیگا

943131
ترکی میں جوہری توانائی کے حصول پر آج سے ابتدا ہو رہی ہے

صدر رجب طیب ایردون نے آج سنگ بنیاد رکھے جانے والے آک قویو نکلیئر  پاور اسٹیشن  کے حوالے سے ایک  پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ آج عزیز دوست ولا دیمر پوتن کے ہمراہ ترکی کے  اور ترکی۔روس تعلقات کے مستقبل  کے حوالے سے اہمیت کی   حامل بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری  پر مبنی آکو قویو  کا سنگ  بنیاد ڈالا  جائیگا۔

واضح رہے کہ  ترکی اٹامک انرجی کے  ادارے کی جانب سے آک قویو  نکلیئر پاور اسٹیشن کے پہلے یونٹ کی تعمیر کے لیے  کنسڑکشن  لائسنس کو کل جاری  کیا گیا تھا۔

اس پاور اسٹیشن کی تعمیر سے  ترکی  کی بجلی کی ضرورت کے 10 فیصد کو پورا کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے 31 ملکوں میں 450 جوہری  بجلی گھر کام   کر رہے ہیں  تو اسوقت  55 کی تعمیر  پر کام  ہو رہا ہے۔

دوسری جانب  وزارت توانائی نے ترکی میں  جوہری توانائی کی اہمیت کے حوالے سے نوبل ایوارڈ یافتہ  پروفیسر ڈاکٹر عزیز سانجار اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو  کے ایوارڈ یافتہ ترک سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر بلگے دیمر قوز  کے بھی شامل  ہونے والی ایک تعارفی  دستاویزی فلم  نشر کی ہے۔



متعللقہ خبریں