ترک بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان اوزبال کوصدرِ پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز

کمانڈرترکش نیول فورسز نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا

943030
ترک بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان اوزبال کوصدرِ پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز

ترک بحریہ   کے سربراہ    وائس ایڈمرل عدنان اُوزبال نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر ترکش نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی

کمانڈرترکش نیول فورسز نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

دو طرفہ بحری مشقوں کے انعقاد اور باہمی تربیت کے مختلف اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمانڈر ترکش نیول فورسز نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازاں، ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں کمانڈر ترکش نیول فورسز کونشانِ امتیاز (ملٹری) کی تفویض۔

کمانڈرترکش نیول فورسز کو یہ اعزاز پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔



متعللقہ خبریں