ہم دوستوں کے دوست ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی  پر نقطہ چینی کرنے کی بجائے دہشت گردوں کو ایلس پیلس میں مہمان بنانے والے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانکیں اور خود احتسابی کریں بصورت دیگر وہ ہمارے ساتھ دوستی سے بھی محروم ہو جائیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

942111
ہم دوستوں کے دوست ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کرنے پر فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون سے خود احتسابی کی پیل کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے آدانا ضلعی اجلاس سے قبل دفتر کے باہر جمع عوام کے ہجوم سے خطاب میں ترک مسلح افواج کی طرف سے، شام کے علاقے عفرین کے عوام  کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لئے، 20 جنوری کو شرع کئے گئے شاخِ زیتون آپریشن  پر تنقیدوں کا جواب دیا ہے۔

دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کرنے پر فرانس کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ترکی  پر نقطہ چینی کرنے کی بجائے دہشت گردوں کو ایلس پیلس میں مہمان بنانے والے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانکیں اور خود احتسابی کریں بصورت دیگر وہ ہمارے ساتھ دوستی سے بھی محروم ہو جائیں گے۔ ہم دوستوں کے دوست ہیں اور یہی ہمارا اصول ہے۔

دہشتگردی کے خلاف ترکی کی جدوجہد سے بعض حلقوں کے بے اطمینانی محسوس کرنے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ  ہم اس  جدوجہد  کو پورے عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اس وقت تک 3 ہزار 844 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فیتو دہشت  گرد تنظیم کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ بھاگیں گے اور ہم ان کا پیچھا کریں گے ۔ خفیہ ایجنسی MİT نے کوسووا سے 6 فیتو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ترکی بھیجا ہے اسی طرح امریکہ کے زیر حمایت ریاست پینسلوانیا میں مقیم  فیتو کے سرغنہ کو بھی ترکی آنا پڑے گا۔



متعللقہ خبریں