ہم پر نکتہ چینیاں کرنے والے اب اسرائیل کے قتل عام پر کیوں چپ ہیں؟ صدر ایردوان

غزہ میں اپنی سرزمین پر مظاہرے کرنے والے انسانو ں کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنانے والے اسرائیل کو کچھ نہ کہنے والوں کا ہم پر نگاہیں گاڑنا ان کے غیر مخلصانہ موقف کی واضح ترین  دلیل ہے

941780
ہم پر نکتہ چینیاں کرنے والے اب اسرائیل کے قتل عام پر کیوں چپ ہیں؟ صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے اسرائیلی انتطامیہ کے غیر انسانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر و  آک پارٹی کے رہنما  رجب طیب ایردوان نے سیاسی جماعت کے چھٹے تحصیلی کنونشن سے خطاب میں  اسرائیل کی فلسطینی نہتے عوام پر جارحیت کا ذکر چھیڑتے ہوئے کہا کہ " کیا آپ نے ترکی  کے حالیہ برسوں کے اخلاقی اور صاف ستھرے آپریشن یعنی عفرین  کاروائی  پر نکتہ چینیاں کرنے  والوں کی جانب سے اسرائیل کے غزہ میں  کل قتل عام کے حوالے سے قابل ذکر اعتراضات کو زیر لب لانے والی شخصیت کا سنا ہے؟  کہاں ہیں یہ سب لوگ؟"

صدر ترکی نے کل شام امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ" میں نے محترم ٹرمپ سے دریافت کیا کہ کیا آپ ان مذموم حرکتوں کے خلاف مداخلت نہیں کریں گے؟   ہر کس غیر انسانی  افعال پر آنکھیں بند کیے بیٹھا ہے۔  غزہ میں اپنی سرزمین پر مظاہرے کرنے والے انسانو ں کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنانے والے اسرائیل کو کچھ نہ کہنے والوں کا ہم پر نگاہیں گاڑنا ان کے غیر مخلصانہ موقف کی واضح ترین  دلیل ہے۔"

فرانسیسی صدر امینول ماکرون  کی دہشت گرد تنظیم PKK کی شاخ وائے پی جی کے دہشت گردوں سے ملاقات کے بارے میں  جناب ایردوان نے کہا کہ"آپ نیٹو کے اتحادی  کے بجائے دہشت گرد تنظیموں کے ہمراہ  کام کر رہے ہیں، ٹھیک ہے اسے جاری رکھیں۔آپ انہیں ایلیزے پیلس میں مہمان بنا سکتے ہیں۔ دوسری شخصیت جرمنی میں ہے  وہ بھی انہیں  محلوں میں دعوت دے رہی ہے،  قید کی سزا ہونے  کے باوجود  دہشت گردوں  کو عزت بخشی جا رہی ہے۔ آپ چاہے کچھ بھی کیوں نہ کریں۔ ہم قوانین کے  دائرہ کار میں ،  اس ملک میں ہمارے شہدا کے حقوق کا  آخری دم تک دفاع کریں گے اور  اس سرزمین پر راکٹوں سے حملے کرنے  والوں سے اس کا حساب پوچھ کر چھوڑیں گے۔



متعللقہ خبریں