یلدرم۔العبادی ٹیلیفون بات چیت،تعاون بڑھانے پر غور

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے عراقی ہم منصب  حیدر العبادی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں انسداد دہشتگردی میں تعاون  اور  ہمسایہ عراق کے ساتھ  قریبی تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا

938239
یلدرم۔العبادی ٹیلیفون بات چیت،تعاون بڑھانے پر غور

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے عراقی ہم منصب  حیدر العبادی  سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔

 اس بات چیت میں  انسداد دہشتگردی  میں تعاون  اور  ہمسایہ  عراق کے ساتھ  قریبی تعلقات کے فروغ پر زور دینے سمیت  داعش  کے خاتمے  کےلیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ  حکومت عراق   دہشتگرد تنظیم پی کےکے    کو ختم کرنےکےلیے بھی   یہ سلسلہ جاری رکھےگا۔

 علاوہ ازیں بات چیت میں  دونوں ملکوں کے درمیان  توانائی اور دیگر اقتصادی شعبوں  میں تعاون        کی استعداد بڑھانے پر بھی غور کیا گیا ۔



متعللقہ خبریں