ترکی کا پہلا مقامی و قومی جنگی ائیر کرافٹ کیرئیر تکمیل کے مراحل میں

اس وقت صرف پانچ چھ ممالک ہیں کہ جو اس جہاز کی پیداوار دے رہے ہیں جبکہ ہم اس کی پیداوار بھی دے رہے اور اس کے مالک بھی ہوں گے: متین کالکاوان

937926
ترکی کا پہلا مقامی و قومی جنگی ائیر کرافٹ کیرئیر تکمیل کے مراحل میں

ترکی کے پہلے مقامی و قومی  جنگی ائیر کرافٹ کیرئیر " ملٹی پرپز آمفیبئیس آسالٹ شپTCG اناطولیہ" کی تیاری کا کام استنبول تزلا صدف شپ یارڈ  میں پوری سرعت سے جاری ہے۔

استنبول، مارمرا، ایجئین، بحر روم  اور بحر اسود IMEAK کےچیمبر آف شپنگ  کے سربراہ متین کالکاوان نے TCG کی تیاری کے حالیہ مرحلے کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

متین کالکاوان نے کہا ہے کہ TCG اناطولیہ کی تیاری تقریباً 90 فیصد تک مکمل ہو چکی ہے۔ تعمیر کے مرحلے کے مکمل ہونے سے فوراً بعد جنگی جہاز کی ایکوپمنٹ کا کام شروع ہو گیا  اور یہ سب کام ابھی جاری ہیں۔ جہاز 114 بلاک پر مشتمل ہے اور حوض میں اس وقت 10 فیصد کے قریب  حصے کو  منسلک کر دیا گیا ہے۔

ترکی کا پہلا مقامی و قومی جنگی ائیر کرافٹ کیرئیر " ملٹی پرپز آمفیبئیس آسالٹ شپTCG اناطولیہ" ٹرکش بحریہ کی آپریشن پاور میں اضافہ کرے گا ۔

کالکاوان نے کہا ہے کہ یہ جنگی بحری جہاز چھوٹے ائیر کرافٹ کیرئیر  کے نام سے تعبیر کئے جانے والے اناطولیہ ائیر کرافٹ کیرئیروں کے مقابلے میں ملٹی فنکشنل ہے۔ یہ جہاز ہماری بحریہ  اور ملک کی قائدانہ حیثیت  میں اضافہ کرے گا  اور اس وقت ہم اس جہاز کا مالک دسوواں ملک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف پانچ چھ ممالک ہیں کہ جو اس جہاز کی پیداوار دے رہے ہیں جبکہ ہم اس کی پیداوار بھی دے رہے اور اس کے مالک بھی ہوں گے۔ یہ منصوبہ بہت بڑا ہے اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

جہاز کو سال 2019 میں مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس کی لمبائی 232 میٹر ، چوڑائی 32 میٹر اور  اونچائی 58 میٹر ہو گی۔

ائیر کرافٹ کیرئیر میں 1410 مربع میٹر  ٹینک  اور کنٹینر  جیسی ہیوی  وہیکل کے لئے ہیوی ویٹ گیراج  موجود ہے ۔ علاوہ ازیں ائیر کرافٹ کیرئیر میں 1165 مربع میٹر حوض، 1880 مربع میٹر لائٹ ویٹ گیراج، 6 لینڈنگ  فیلڈ اور فلائنگ  ریمپ  ، 5 ہزار 440 مربع میٹر فلائنگ ڈیک اور 900 مربع میٹر ہینگر موجود ہے۔

اس کے علاوہ ائیر کرافٹ کیرئیر اناطولیہ 6 عدد F358، 4 عدد آطاق ہیلی کاپٹروں، 8 عدد درمیانے درجے کے کارگو ہیلی کاپٹروں، 2 عدد سی ہاک عمومی مقاصد کے ہیلی کاپٹروں اور 2 ڈرون طیاروں کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں