صدرِ ترکی: یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے ہمارا سٹریٹیجک ہدف جاری ہے

صدر ایردوان بلغاری شہر میں منعقدہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے وارنہ پہنچ گئے ہیں

937978
صدرِ ترکی: یورپی یونین  کی رکنیت کے حوالے سے ہمارا سٹریٹیجک ہدف جاری ہے

صدر  رجب  طیب ایردوان   کا کہنا ہے کہ ترکی کا یورپی یونین کی رکنیت کا سٹریٹیجک ہدف ابھی بھی جاری ہے۔

جناب صدر نے بلغاریہ کے دورے پر روانگی سے پیشتر اتاترک ہوائی اڈے پر  بعض بیانات دیے۔

بلغاری شہر وارنا میں منعقد ہونے والے  ترکی۔ یورپی یونین سربراہی اجلاس  پر اپنے جائزے پیش کرنے والے  صدر ترکی نے بتایا کہ "یورپی یونین کی مستقل رکنیت ہمارا ہدف بننے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیت و ارادے سے  بخوبی آگاہی ہونے والے  بعض حلقوں کی  جانب سے ترکی کے یورپی یونین  میں با وقار، مساوی اور مستقل رکن بننے کے حق  کی راہ میں  رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو اس چیز کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔"

انہوں نے  ترکی کے محل وقوع، طاقت، خطے  اور دنیا میں  سنبھالے ہوئے مؤثر کردار کے مطابق  یورپی یونین سے  مذاکرات کو جاری رکھے جانے پر زور دیتے  ہوئے اس تمنا کا اظہار کیا کہ "وارنا سربراہی اجلاس    یورپی یونین اور علاقائی مسائل کے حل میں مثبت خدمات فراہم کرے گا۔ "

آج کے اجلاس میں اس سے قبل مطابقت طے پانے والے معاملات  کی پیش رفت پر غور کیے جانے کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان  نے بتایا کہ وہ "علاقائی و سیکورٹی معاملات کے علاوہ ترکی کے سلسلہ  رکنیت مذاکرات  میں  در پیش  سیاسی و مصنوعی رکاوٹوں کو ہٹائے جانے ،   اس سلسلے کو دوبارہ جانبر کیے  جانے کی توقعات کو یورپی یونین کے سربراہان تک پہنچائیں گے۔

صدر ایردوان وارنہ   پہنچ گئے ہیں  جہاں پر ان کا خیر مقدم  بلغاری وزیر اعظم بوئیکو بوری سوو نے کیا۔



متعللقہ خبریں