ٹی آر ٹی اُردو کی جانب سے یومِ پاکستان کی مبارکباد

ٹی آر ٹی اُردو کی جانب سے  یومِ پاکستان کی مبارک باد۔ آج انقرہ میں سفارت خانہ پاکستان میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس تقریب میں ہمیشہ کی طرح بڑی تعداد میں انقرہ میں مقیم پاکستانی باشندے اور طلبا شرکت کررہے ہیں

935651
ٹی آر ٹی اُردو کی جانب سے یومِ پاکستان کی مبارکباد

ٹی آر ٹی اُردو کی جانب سے یومِ پاکستان کی مبارکباد

ٹی آر ٹی اُردو کی جانب سے  یومِ پاکستان کی مبارک باد۔ آج انقرہ میں سفارت خانہ پاکستان میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس تقریب میں ہمیشہ کی طرح بڑی تعداد میں انقرہ میں مقیم پاکستانی باشندے اور طلبا شرکت کررہے ہیں۔

آج پاکستان بھر میں غیر ممالک میں پاکستان کے سفارت خانوں میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان میں خصوصی تقریب کا اہتماما کیا جا رہا ہے ۔ اس تقریب میں ہمیشہ کی طرح بڑی تعداد میں انقرہ میں مقیم پاکستانی باشندے اور طلبا شرکت کررہے ہیں۔ شام کے وقت  انقرہ کے  ایک  فائیو سٹار ہوٹل میں   سفیر پاکستان  محمد سائرس سجاد قاضی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے  ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا پاکستان کے گلی گلی، کوچے کوچے میں آزادی کے جذبے سے سرشار شہریوں نے کل رات چراغاں کیا اور قوم پرچموں سے اپنے گھروں کو سجایا جب کہ 22 مارچ  کی رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر آسمان روشنیوں سےمنور ہوگیا، ملک کے مختلف حصوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نوجوان، بوڑھے، بچے سب ہی ملی نغموں پر رقص کیا۔ یومپاکستان  کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں منچلے رات کو سڑکوں پر نکل آئے اور یوم پاکستان کا جشن منایا۔



متعللقہ خبریں