ترکی کے پل اور ترکوں کے دل پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے سج گئے

استنبول کے تینوں پل پاکستان کے رنگ میں رنگے گئے، سبز اور سفید برقی قمقوں نے پاکستان کا سماں باندھ دیا

935644
ترکی  کے پل  اور ترکوں کے دل پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے سج گئے

آج  یومِ پاکستان   کے موقع پر  استنبول میں   براعظم ایشیا اور براعظم یورپ  کو ملانے والے ترکی کے تینوں پلوں  کو برقی قممقوں  سے روشن کیا جا رہا ہے۔

 ترکی کی وزارتِ موصلات، خبررسانی اورجہازرانی  نے پاکستان  سے  اپنے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرنے   کے لیے    ایشیا اور یورپ کو ملانے والے پلوں کو 23 مارچ  2018  کی شام  یوم پاکستان کے  پر مسرت موقع پر  پاکستانی پرچم کے رنگوں سے  منور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  

ترک باشندوں کی پاکستان سے گہری محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بلکہ   بینالاقوام  پلیٹ فارم پر  جب اپنے ہی ساتھ چھوڑ دے  ترکی ہی واحد ملک ہے جس نے پاکستان کا ہمیشی، بھر پور اور کھل کر ساتھ دیا ہے اور  کبھی امیریکہ جیسے  ملک کی بھی  اس سلسلے میں دالے جانے والے دباو کی پرواہ نہیں کی ہے۔

ترک باشندے جن کے دلوں میں پاکستان  سے محبت  کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے اپنی اس محبت  کی عکاسی  براعظم ایشیا اور یورپ  کے سنگم پر واقع  تینوں پلوں پر  پاکستان کے  پرچم  سبز اور سفید  رنگ کے  برقی قممقے   سجاتے ہوئے  کررہے ہیں۔

 اس سے قبل کبھی بھی  ترکی کے  براعظم ایشیا اور  یورپ کے سنگم پر واقع کسی بھی پل پر کسی غیر ملکی  پرچم کو جگہ نہیں دی گئی  ہے۔  اس طرح  پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کو یہ اعزاز بخشا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں