ترکی اور جرمنی کے درمیان ڈائیلاگ و تعاون کی اہمیت کا اظہار

صدر ترکی نے انگیلا مرکل کو دوبارہ وفاقی حکومت کے امور سنبھالنے پر ٹیلی فون پر مبارکباد دی

930908
ترکی اور جرمنی کے درمیان ڈائیلاگ و تعاون کی اہمیت کا اظہار

صدر رجب طیب ایردوان نے  جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

جس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت ترکی۔ یورپی یونین تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

ایوان ِ صدر سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق  کل شام سر انجام پانے والی اس بات چیت میں  صدر ایردوان نے   وفاقی حکومت کے سرکاری طور پر اپنے امور  کو شروع کرنے اور چانسلر شپ   کو  دوبارہ سنبھالنے پر مرکل کو مبارکباد پیش کی۔

دونوں سربراہان نے ترکی اور جرمنی کے مابین ڈائیلاگ و تعاون کو سرعت دینے کے معاملے میں  اپنے اپنے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا اور غیر قانونی  نقل مکانی کے خلاف جدوجہد اور مہاجرین کے  معاملات میں  مل جل کر کام کرنے  کی اہمیت کا اشارہ دیا۔

دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دی جانے والی  اس ملاقات میں 26 مارچ کو بلغاری شہر وارنہ میں منعقد ہونے والے  یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کی افادیت  کا بھی اظہار کیا گیا۔

صدر ایردوان نے اس دوران شامی علاقے عفرین میں  جاری شاخ ِ زیتون آپریشن کے حوالے سے بھی  آگاہی کرائی۔

 



متعللقہ خبریں