آج شام تک ترک فوج عفرین سے دہشت گردوں کا صفایا کر دے گی، صدر ایردوان

دہشت گرد عناصر کے علاقے سے فرار ہوتے وقت شہریوں  کو زندہ ڈھال بنانے کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا ہے

929616
آج شام تک ترک فوج عفرین  سے دہشت گردوں کا صفایا کر دے گی، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ  شامی علاقہ عفرین آج شام تک دہشت گردوں سے پاک  ہو جائیگا۔

صدرِ ترکی نے ایوانِ صدارت میں  کونسلر وں کے 46 ویں  اجلاس  سے خطاب  میں  ترک مسلح افواج  کے 20 جنوری سے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ "اس کاروائی میں ابتک 3 ہزار 444 دہشت گرد مارے گئے ہیں، ہم عفرین کے  مزید قریب پہنچ گئے ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ آج شام تک  یہ علاقہ مکمل طور پر  ہماری گرفت میں آجائیگا، ہمارا  کام آسان نہیں،  کیونکہ ہم مغربی ملکوں کی طرح سویلین کو ہلاک نہیں کر رہے۔ انہوں نے صرف الجزائر میں 50 لاکھ انسانوں کا قتل کیا ہے ، رواندا ، لیبیا اور عراق میں ہزاروں، لاکھوں انسانوں  کا خون بہایا ہے۔ یہ پہلے ان حرکتوں کا حساب چکائیں، اگر ترکی بھی شہریوں کو ہدف بناتا تو عفرین   کافی عرصہ پہلے ہی ہمارے قبضے میں آجاتا۔ "

صدر    کا کہنا تھا کہ ترک مسلح افواج کی جانب سے عفرین میں استعمال کردہ  ہتھیاروں کا 65 فیصد مقامی ہے جس کے تناسب میں مستقبل میں مزید اضافہ ہو گا۔

عفرین شہر کے مرکزی مقام پر مزاحمت کرنے کا اعلان کرنے والے دہشت گردوں  کے ترک مسلح افواج کے قریب آنے پر پیچھے دیکھے بغیر  فرار  ہونے  کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان  نے بتایا کہ  دہشت گرد عناصر کے علاقے سے فرار ہوتے وقت شہریوں  کو زندہ ڈھال بنانے کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  دہشت گرد تنظیمیں  عفرین میں  تنہا نہیں تھیں ،  جیسا کہ آپ  نے  مشاہدہ کیا ہو گا کہ پہاڑوں میں انہوں  نے  کیسی کیسی سرنگیں  کھو درکھی تھیں۔ یہ کس کی کارستانی تھی؟  اس عمل  میں دہشت گرد واحدانہ طور پر     کامیاب نہیں ہو سکتے، ان کے  حصہ دار ضرور موجود ہیں۔

شام کے بعد شمالی عراق میں بھی فوجی کاروائی کا اشارہ دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ "ہم منبج کی بھی صفائی کریں گے، عنقریب شمالی عراق   میں بھی دہشت گردوں کا سر کچل دیا جائیگا، ہمارا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔"

 

 

 



متعللقہ خبریں