شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے باضابطہ طور پر صدر منتخب

سلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے شہبازشریف کے مقابلے میں کسی  دوسرے امیدوار کی  جانب سے  کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ کرانے کے باعث  انہیں براہ راست صدر منتخب کر دیا گیا

928671
شہباز شریف مسلم لیگ (ن)  کے باضابطہ  طور پر صدر منتخب

وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو  مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب  کر لیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)  نے اس فیصلے کا صدر منتخب کرنے کا با ضابطہ اعلان کردیا ہے۔

 مقررہ وقت تک  مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے شہبازشریف کے مقابلے میں کسی  دوسرے امیدوار کی  جانب سے  کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ کرانے کے باعث  انہیں براہ راست صدر منتخب کر دیا گیا۔

یاد رہے  کہ عدالت عظمی ٰ نے گزشتہ برس 28 جولائی کو شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے  دیا تھا۔

جس کے بعد  21 فروری کو عدالت نے  انتخابی اصلاحات  مقدمے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا تھا،  جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد جب کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا عارضی صدر مقرر کیا تھا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیشن کے چیئرمین محمود ورک کا کہنا  ہے کہ جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی صدر کے اعلان کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

اس پیش رفت کے ساتھ ہی  پارٹی  کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد کنونشن سینٹر پہنچنا شروع ہوگئی ۔

کارکنوں کو کنونشن سینٹر کے میں داخلے سے روکنے اور اندر موجود کارکنوں کو باہر نکالنے کی کوشش پر شدید بدنظمی پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں بدنظمی کے باعث تقریباً 10 سے زائد کارکن معمولی زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی عملہ کے رویہ سے خائف مسلم لیگی کارکنوں نے بھرپور احتجاج بھی کیا۔



متعللقہ خبریں