اسرائیلی پارلیمنٹ میں بل منظور، ترکی کی طرف سے شدید ردعمل

بِل، اسرائیل کی فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو پسِ پشت ڈال کر مشرقی بیت المقدس کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل  کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی نیت کی عکاسی کرتا ہے: وزارت خارجہ

926977
اسرائیلی پارلیمنٹ میں بل منظور، ترکی کی طرف سے شدید ردعمل

ترکی نے اسرائیل کی پارلیمنٹ میں قبول کئے جانے والے مسودہ قانون کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی  پارلیمنٹ میں قبول کیا جانے والا یہ مسودہ قانون  اسرائیل کی وزارت داخلہ کو مختلف بہانوں کے ساتھ  فلسطینیوں کے مستقل ریذیڈینسی پرمنٹوں کو  منسوخ کرنے  کا اختیار دیتا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1967 میں مشرقی بیت المقدس پر قبضے سے لے کر اب تک ہزاروں فلسطینیوں کے بیت المقدس میں ریذیڈینس پرمنٹ منسوخ کئے جا چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بِل، اسرائیل کی فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو پسِ پشت ڈال کر مشرقی بیت المقدس کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل  کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی نیت کی عکاسی کرتا ہے اور ہم اس کی تردید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ بِل پر  اسمبلی میں پہلے ابتدائی رائے شماری کروائی گئی تھی اور اب  دوسری اور تیسری رائے شماری کے بعد مسودہ بِل قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے۔



متعللقہ خبریں