ایردوان ۔ علی یف ٹیلی فونک ملاقات

صدر ترکی نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے آتشزدگی میں ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا

924272
ایردوان ۔ علی یف ٹیلی فونک ملاقات

صدر  رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

ایوانِ صدر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  صدر ایردوان  نے گزشتہ  ہفتے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے ایک   ری ہیبیلیٹیشن  سنٹر میں آتشزدگی  سے 30 افراد کی ہلاکت پر اپنے ہم منصب سے   گہرے  افسوس  کا اظہار کیا۔

انہوں نے آذربائیجانی  عوام سے تعزیت کی اور  مرحومین  کی  مغفرت  کی  دعا کی۔

دونوں سربراہان نے   اس  دوران دو طرفہ تعلقات  پر  بھی غور کیا۔

 



متعللقہ خبریں