روس میں صدارتی انتخابات، ترکی میں اوّلین بیلٹ باکس لگا دئیے گئے

روس کے صدارتی انتخابات کے دائرہ کار میں ترکی میں اوّلین بیلٹ باکس کل لگائے گئےا ور سب سے پہلے ووٹ ڈالنے کا عمل مرسین سے شروع ہو گیا

922414
روس میں صدارتی انتخابات، ترکی میں اوّلین بیلٹ باکس لگا دئیے گئے

روس کے صدارتی انتخابات کے دائرہ کار میں ترکی میں اوّلین بیلٹ باکس کل لگائے گئےا ور سب سے پہلے ووٹ ڈالنے کا عمل مرسین سے شروع ہو گیا ہے۔

امریکہ میں روس کے سفارت خانے سے موصول معلومات کے مطابق 18 مارچ بروز اتوار کو متوقع صدارتی انتخابات کے دائرہ کار میں ترکی میں  کل مرسین میں اوّلین بیلٹ باکس لگائے گئے اور ووٹ ڈالنے کا عمل کل صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہا۔

ووٹ ڈالنے والے، ترکی کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے ترکی میں موجود روسی شہریوں اور مرسین اور آدانا کے اضلاع میں مستقل رہائش پذیر روسی شہریوں میں  یاد گاری اشیاء تقسیم کی گئیں۔

اطلاع کے مطابق انتخابات روس کے قوانین کے مطابق منعقد ہوئے۔

ترکی میں روسی سفارتی نمائندہ دفاتر سے طویل مسافت پر مقیم روسی ووٹروں کے لئے آئندہ دو ہفتوں کے لئے ترکی کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں بیلٹ باکس لگائے جائیں گے۔

روس کے مرکزی انتخابی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق روس کے صدارتی انتخابات کے لئے روس سے علاوہ 145 ممالک میں 385 بیلٹ باکس لگائے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں