آپریشن کے بعد عفرین کو اس کے حقیقی مالکان کے حوالے کیا جائے گا: بن علی یلدرم

دہشتگردی کے خلاف جدوجہد ہمارا جائز ترین حق ہے۔ ہم علاقے میں امن اور بھائی چارے کے متمنی ہیں۔ ہماری شام میں موجودگی کا مقصد اپنے شامی بھائیوں کی تکالیف کو کم کرنا ہے: بن علی یلدرم

922451
آپریشن کے بعد عفرین کو اس کے حقیقی مالکان کے حوالے کیا جائے گا: بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ اس سے قبل فرات ڈھال آپریشن کی مدد سے قائم کئے گئے محفوظ علاقوں کی طرح عفرین کو بھی اس کے حقیقی مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

وزیر اعظم یلدرم نے ترکی کے ضلع مُولا میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ویمن ونگز اجلاس سے خطاب میں کہا کہ "ہمارے فوجیوں کا خون رائیگاں نہیں گیا اور آپریشن کے بعد ہم عفرین کے علاقے کو اس کے اصلی رہائشیوں کے حوالے کریں گے۔

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے نہایت پُر عزم طریقے سے جاری ہونے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ "دہشتگردی کے خلاف جدوجہد ہمارا جائز ترین حق ہے۔ ہم علاقے میں امن اور بھائی چارے کے متمنی ہیں۔ ہم اعتماد کی فضاء قائم کرنے کے خواہش مند ہیں اور اس کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہماری شام میں موجودگی کا مقصد اپنے شامی بھائیوں کی تکالیف کو کم کرنا ہے"۔



متعللقہ خبریں