صدر ترکی کی مالی میں مصروفیات

ہم  نہ صرف  ہمارے وطن کو ہدف  بنانے   دہشت گردوں  بلکہ  تمام تر دہشت گردوں  کے خلاف محاذ آرائی  کر رہے ہیں، رجب طیب ایردوان

921920
صدر ترکی کی مالی میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترک مسلح افواج نے شامی علاقے عفرین میں  شاخ ِ زیتون آپریشن کے  دائرہ   عمل میں 2348  دہشت گردوں کو  ناکارہ بنا دیا ہے۔

صدر ایردوان نے مغربی افریقی ملکوں کے دوروں کی آخری کڑی مالی میں اپنے ہم  منصب ابراہیم موباجار کیئٹا  سے  بلمشافہ  ملاقات کی، بعد ازاں    مشترکہ کانفرس کا اہتمام کیا۔

صدرِ ترکی نے اس موقع پر کہا کہ شاخ ِ زیتون آپریشن  میں  ابتک  2348  دہشت گرد مارے گئے ہیں، جو کوئی  بھی  خونی  جتھوں  کو کسی   دین  یا پھر  نسلی شناخت سے منسوب  کرتا ہے  وہ دہشت گردوں کے گندے عزائم کو آسان بنا دیتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ" ہم  نہ صرف  ہمارے وطن کو ہدف  بنانے   دہشت گردوں  بلکہ  تمام تر دہشت گردوں  کے خلاف محاذ آرائی  کر رہے ہیں، داعش، القاعدہ اور بوکو حرام جیسی  دہشت گرد تنظیموں کا اولین ہدف  ہمیشہ مسلم اُمہ رہی ہے، ہم  اس معاملے میں خاصکر مغربی ممالک   سے کہیں زیادہ حساسیت  کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔"

جناب ایردوان نے بتایا کہ ان  کے اپنے ہم منصب کیئٹا کے ساتھ مذاکرات کافی   فائدہ مند   گزرے ہیں،  ہم مالی  کے لیے بڑی اہمیت کے حامل سلسلہ امن و مصالحت  کے حوالے سے تازہ پیش رفت پر غور کیا ہے۔

مالی کے دہشت گردی سے وسیع پیمانے  کا نقصان  برداشت کرنے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے  کہا کہ ترکی  مالی کو ہر ممکنہ   امداد و تعاون  فراہم کرنے کے لیے  تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی کے صدر کے ساتھ  دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف جدوجہد کے  حوالے سے  بھی بات چیت ہوئی ہے اور  اس ضمن میں  انہوں نے کیئٹا   کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دونوں صدور کی موجودگی میں  ترکی اور مالی  کے مابین  8 معاہدوں پر  دستخط کیے گئے۔

مالی کے صدر نے  ترک صدر کو  مالی کا نشان ِ اعلی  عطا کیا۔



متعللقہ خبریں