ترکی اور جزائر کے درمیان متعدد معاہدے قائم

جزائر پہنچنے پر   صدر ایردوان کا  قومی کونسل   کے صدر عبدالقادر بن صالح  نے  سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا

919095
ترکی اور جزائر کے درمیان متعدد معاہدے قائم

صدر رجب  ایردوان   نے الجزائر کے سرکاری دورے کے دوران  وزیر اعظم احمد اویحی   کے ہمراہ دونوں ملکوں کے  بیچ بعض معاہدوں پر دستخط کیے۔

جزائر پہنچنے پر   صدر ایردوان کا  قومی کونسل   کے صدر عبدالقادر بن صالح  نے  سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔

بعد ازاں  صدر ترکی نے جزائر کے وزیر اعظم  احمد اویحی کو شرفِ ملاقات بخشا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے بیچ ڈپلومیسی، کھیتی باڑی، ثقافت و سیاحت، قدرتی وسائل اور اعلی  تعلیم کے شعبوں میں بعض معاہدوں پر  دستخط تقریب  کا اہتمام کیا گیا۔

صدر ایردوان آج بھی جزائر میں اپنی مصروفیات کو جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں