ترکی اور امریکہ کا مشترکہ اموری گروپ کے قیام کا فیصلہ،اہم معاملات پر تعاون میں مدد کا امکان

ترک دفتر خارجہ کے ترجمان ھامی اکسوئے نے کہا ہے کہ   ترکی اور امریکہ کے درمیان  اموری گروپ کا قیام عمل میں لایا جائے گا

915514
ترکی اور امریکہ کا مشترکہ اموری گروپ کے قیام کا فیصلہ،اہم معاملات پر تعاون میں مدد کا امکان

ترک دفتر خارجہ کے ترجمان ھامی اکسوئے نے کہا ہے کہ   ترکی اور امریکہ کے درمیان  اموری گروپ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کا فیصلہ  گزشتہ دنوں  امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ انقرہ کے دوران کیا گیا تھا ۔

ترجمان نے بتایا کہ  اس  امور گروپ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہونگے جس کا انعقاد انقرہ یا واشنگٹن  میں  ہوگا  جس پر  فوری عمل درآمد کو ممکن بنایا جائے گا۔

 اس گروپ کے قیام کا مقصد  فیتو  تنظیم   اور  سفارتی تعلقات سمیت  دونوں ممالک کے درمیان  قیدیوں   کی صورت حال کا جائزہ لیناہوگا۔

علاوہ ازیں اموری گروپ کے دیگر اجلاسوں میں  پی کےکے  اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف  تعاون   کے امکانات اور منبچ کے مستقبل کے بارے میں   غور ہوگا

 ترجمان نے مزید کہا کہ  صدر ایرودان  ،روسی و ایرانی صدور     کے درمیان    شام کے مسئلے پر  اپریل کے اوائل  میں  ایک اجلاس   روسی شہر سوچی میں منعقد ہوگا  جس سے پیشتر تینوں ملکوں کے  وزرائے خارجہ  آپس میں ملاقات کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں