جو بھی YPG کا دفاع کرے گا وہ ہمارے لئے YPG کے برابر ہو گا: چاوش اولو

دہشت گرد تنظیم YPG کے خلاف جو بھی  جدوجہد کرتا ہے خواہ وہ کوئی بھی ہو ہمارے لئے مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر شامی انتظامیہ وائے پی جی کے ساتھ تعاون کے لئے عفرین میں داخل ہوتی ہے تو ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا: میولود چاوش اولو

914341
جو بھی YPG کا دفاع کرے گا وہ ہمارے لئے YPG کے برابر ہو گا: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے شامی انتظامیہ  کی فورسز کے عفرین میں داخل ہونے کے دعووں کی تردید کی ہے۔

ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیانات میں، انتظامیہ کے لیڈر بشار الاسد  کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کی شامی شاخ PYD/YPG کے ہمراہ عفرین میں داخل ہونے کے موضوع پر اتفاق رائے ہونے سے متعلق دعووں سے متعلق بات  کرتے ہوئے  چاوش اولو نے کہا ہے کہ "جو بھی YPG کا دفاع کرے گا وہ ہمارے لئے YPG کے برابر ہو گا"۔

شامی حکومتی فورسز کے تا حال عفرین میں داخل نہ ہونے  کا اور داخل ہونے یا نہ ہونے کا موضوع بھی تاحال واضح نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ شامی انتظامیہ عفرین کے معاملے میں شش و پنج میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ YPG کے خلاف جو بھی  جدوجہد کرتا ہے خواہ وہ کوئی بھی ہو ہمارے لئے مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر شامی انتظامیہ وائے پی جی کے ساتھ تعاون کے لئے عفرین میں داخل ہوتی ہے تو ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا۔

چاوش اولو نے کہا کہ وائے پی جی کا دفاع کرنے والا ہمارے لئے وائے پی جی کے مساوی ہو گا۔ اصل میں وائے پی جی ترک فوجیوں  کے خوف سے لگاتار انتظامیہ کو دعوت دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عفرین سے وائے پی جی کے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک شاخِ زیتون آپریشن جاری رہے گا۔

اس سوال کے جواب میں کہ "کیا عفرین کے مرکز میں داخل ہو ا جائے گا؟" وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ " سب سے زیادہ دہشتگرد وہیں ہیں"۔



متعللقہ خبریں