شاخِ زیتون آپریشن جاری، مزید 3 دیہات دہشت گردوں سے پاک

ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں مزید 3 دیہاتوں کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا

913145
شاخِ زیتون آپریشن جاری، مزید 3 دیہات دہشت گردوں سے پاک

ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں مزید 3 دیہاتوں کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج  نے عفرین کے جنوبی علاقے راجو سے منسلک 3 دیہات بالائی حاجی کانلی ، زیرین حاجی کانلی اور درویش اوباسی  کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PYD/PKK کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج 20 جنوری کو آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک PYD/PKK کے زیر قبضہ علاقے عفرین کے ایک قصباتی مرکز، 47 دیہات، 3 گاوں سے چھوٹے رہائشی مراکز اور 17 اسٹریٹجک اہمیت کی حامل  پہاڑیوں سمیت کُل 68 نقاط کو دہشتگرد تنظیم کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔

اس دوران آزاد شامی فوج نے بالائی حاجی کان لی  گاوں میں تلاشی کے دوران ایک عورت دہشت گرد کو زندہ حراست میں لے لیا ہے۔

آپریشن کے دوران دارمک پہاڑ  پر دہشت گرد تنظیم PYD/PKK کے ٹھکانوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

سرحد پر متعین یونٹوں کی طرف سے علاقے میں  بھاری ٹینک فائرنگ کی گئی۔



متعللقہ خبریں