صدر ایردوان کی ایران کے صدر روحانی سے ٹیلی فون پر شام کی صورتِ حال سے متعلق بات چیت

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات    کے  مطابق   صدر ایردوان نے ترک مسلح افواج کی جانب سے   عفرین میں جاری فوجی آپریشن کے بارے میں  ایران کے صدر کو معلومات فراہم کی ہے

913799
صدر ایردوان کی ایران کے صدر روحانی سے ٹیلی فون پر شام کی صورتِ حال سے متعلق بات چیت

صدر ایردوان کی  ٹیلی فونک سفارتکاری

صدر رجب طیب ایردوان   نےاپنے ایرانی ہم منصب   حسن روحانی  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

دونوں رہنماوں  نے عفرین اور ادلیب سمیت   شام کی تازہ ترین صورتِ حال پر  تبادلہ خیال کیا ہے۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات    کے  مطابق   صدر ایردوان نے ترک مسلح افواج کی جانب سے   عفرین میں جاری فوجی آپریشن کے بارے میں  ایران کے صدر کو معلومات فراہم کی ہے۔  دونوں رہنماوں کے درمیان  بات چیت میں  شام کے مسئلے کے حل  کے لیے کی جانے والی کوششوں کے دائرہ کار  میں سلسلہ آستانہ  اور سوچی کنونشن کا بھی ذکر کیا گیا۔

صدر ایردوان نے ٹیلی فون بات چیت کے دوران کل ایران میں گرنے والے مسافر بردار طیارے کے حادثے   پر صدر روحانی کے ذریعے ایرانی قوم سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔

صدر ایردوان نے چند روز قبل روس کے صدر ولادی میر پوتین سے بھی تیلی فون پر بات چیت کی تھی اور شاسم کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں