میولود چاوش اولو کا سخت جواب، ترکی خود مدافعتی کا جائز حق استعمال کر رہا ہے

کاش کہ آپ کے کسی ایک رُکن ملک کا لیڈر نصف ملین انسانوں کی ہلاکت کو روکنے اور کیمیائی اسلحے کے استعمال کا سدباب کر سکنے کی حد تک مضبوط ہوتا: میولود چاوش اولو

913230
میولود چاوش اولو کا سخت جواب، ترکی خود مدافعتی کا جائز حق استعمال کر رہا ہے

ترکی کے وزیر  خارجہ میولود چاوش اولو نے ترک مسلح افواج  کی طرف سے شام میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو غائت کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چوّن ویں بین الاقوامی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مشرق وسطی کے موضوعات پر بحث سے متعلق نشست میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ابو غائت نے شاخِ زیتون کے بارے میں تنقیدی الفاظ استعمال کئے۔

ابو غائت کی تنقید کے جواب میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی شام میں بین الاقوامی قانون کی رُو سے کاروائی کر رہا ہے اور اپنے خود مدافعتی کے جائز حق کو استعمال کر کے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدو جہد کر رہا ہے۔

 عرب لیگ کی پالیسی اور بیانات میں عدم استحکام کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب لیگ شام میں اسد انتظامیہ کی پالیسیوں کے مقابل خاموش تماشائی بنی رہی ہے۔

چاوش اولو نے کہا کہ آپ اپنے سسٹم کی بات کر رہے ہیں لیکن کاش کہ آپ کے کسی ایک رُکن ملک کا لیڈر نصف ملین انسانوں کی ہلاکت کو روکنے اور کیمیائی اسلحے کے استعمال کا سدباب کر سکنے کی حد تک مضبوط ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ شام میں فوجی آپریشن کرنے والے ملک امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کے مقابل بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

عرب لیگ کے بعض ممالک کے بیت المقدس کے موضوع پر فلسطین اور اردن پر دباو ڈالنے پر بھی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ " افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آپ کا نظام یہ ہے"۔



متعللقہ خبریں