اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے ہمیں دیگر ممالک کی ترقی وخوشحالی میں دلچسپی ہے :یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ  ترکی  صرف دیگر  ممالک  کی ترقی  اور عوامی فلاح و بہبود  میں دلچسپی رکھتا ہے

911175
اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے ہمیں دیگر ممالک کی ترقی وخوشحالی میں دلچسپی ہے :یلدرم

  وزیراعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ  ترکی  صرف دیگر  ممالک  کی ترقی  اور عوامی فلاح و بہبود  میں دلچسپی رکھتا ہے۔

 یہ بات انہوں نے گزشتہ روز  بیلاروس کے دورے کے دوران  صدر  الیکسینڈر  لوک شینکو سے ملاقات کے بعد کہی ۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے تعلقات کا   تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے   اور اس سلسلے میں  ہم اپنے مشترکہ  اہداف کی تکمیل  کےلیے  کوشاں ہیں۔

 بیلاروسی صدر نے اس موقع پر ترک وزیراعظم   کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ دورہ    دو طرفہ  تجارتی تعلقات میں  فروغ   ثابت ہوگا   ۔

لوک شینکو نے بتایا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم  تقریباً 1 ارب ڈالر   سے تجاوز کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں