تمام تر ممالک امریکہ کے مساوی ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

ترکی سے  گستاخی کرتے ہوئے اس کا حساب نہ چکانے  کی سوچ رکھنےو الوں کو عنقریب اس کا جواب  ملے گا

909748
تمام تر ممالک امریکہ کے مساوی ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  متحدہ امریکہ کی جانب سے علیحدگی پسند تنظیم PKK/KCK/PYD-YPGکو  اسلحہ کی امداد  کا فیصلہ ترکی  کے اس ملک سے متعلق فیصلوں کو  متاثر کرے گا۔

صدر و جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے  رہنما  رجب طیب ایردوان نے قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی  گروپ  سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں امریکہ  کے انسداد ِ دہشت گردی  کے معاملے میں "دوہرے  پن "   سے کام لینے پر زور دینے والے ایردوان  کا کہنا ہے  کہ صد ہا سال سے مملکتی رسم و رواج کا مالک  ترکی ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں  کے معاملے میں جو کچھ بھی لازمی ہوا اس پر عمل کرے گا۔

امریکہ  سے نیٹو کی رکنیت  اور اتحادی  ہونے کے  ناطے  اپنی ذمہ داریوں کے شعور سے حرکت کرنے  کی اپیل کرنے والے ایردوان نے کہا کہ "یہ کس قسم  کی  نیٹو کی رکنیت ہے، اگر  ہم نیٹو میں  ساتھ ساتھ ہیں تو پھر اس کے قواعد و ضوابط کو امریکہ کو بھی اتنا  ہی پورا اترنا  پڑے گا جتنا کہ ترکی کو۔  نیٹو میں مساوات  ہے، یہ امریکہ نہیں ہے۔ تمام تر ممالک  امریکہ کے مساوی ہیں۔ ہم سب کو عالمی قوانین پر کار بند رہنا ہوگا۔

امریکہ کے PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش سے تعاون  کرنے  کا  بھی ذکر کرنے  والے  ایردوان نے سوال کیا  کہ "آپ نے  داعش کے  کتنے  کارندوں کا خاتمہ کیا ہے، ان  کو کہاں منتقل کیا ہے۔  اس حوالے سے نہ  کوئی  حقیقت     ہے اور نہ ہی کوئی  قابل قبول  کاروائی۔ ہم خطے میں کس کے کس کا ساتھ دینے ، کیا کرنے ،  کس  کو کس طرح  کے امکانات  فراہم کیے جانے کا تعین   کرتے ہوئےان کا ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ اب کسی کو  داعش کا بہانہ بنانے کا حق حاصل نہیں ہے۔شام اور عراق میں داعش کا کھیل اب   ختم  ہونے کو ہے۔ان   کا PKK سے تعلق  ہونے  ہو نے سے انکار کرنے والے  اگر اندھے یا   بیوقوف  نہیں ہیں  تو پھر یہ بد نیت ہیں۔"

علاقے میں  دہشت گردوں کے ہمراہ  تصویریں اُتروانے  والے امریکی کمانڈروں کے بیانات پر ردِ عمل کا مظاہرہ کرنے والے  ایردوان  کا کہنا تھا "کہ" اگر انہوں نے  ہم پر حملہ کیا تو ہم اس کا جواب دیں گے " کہنے والوں  نے کبھی  زندگی میں عثمانی تھپٹر  نہیں  کھایا ہو گا۔  ترکی سے  گستاخی کرتے ہوئے اس کا حساب نہ چکانے  کی سوچ رکھنےو الوں کو عنقریب     اس کا جواب  ملے گا۔ ہم  ہمارے قریب  سے شروع ہوتے ہوئے  جو  بھی  دہشت گرد ہماری راہ میں آئے گا اس کا قلع قمع کر دیں  گے۔

امریکی شہریوں سے بھی صدا بند ہونے والے  جناب ایردوان نے کہا کہ"امریکی بجٹ میں   دہشت گردوں  کے لیے  استعمال  کردہ   رقوم  اس کے شہریوں  کی جیب کاٹتے ہوئے  حاصل کی جاتی ہیں۔ میں  اس ضمن  میں امریکی شہریوں کی حساسیت  کو بھی  ایجنڈے میں لائے جانے کا متمنی ہوں۔  میں سمجھتا ہوں کہ اب ہر معاملے پر کھلم کھلا اور واضح طور پر بات چیت ہونی چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں