شاخِ زیتون آپریشن میں ہلاک ہو نے والے دہشت گردوں کی تعداد 1266 تک پہنچ گئی

ترک مسلح افواج  کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں شروع کئے گئے شاخِ زیتون آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 1266 تک پہنچ گئی

908318
شاخِ زیتون آپریشن میں ہلاک ہو نے والے دہشت گردوں کی تعداد 1266 تک پہنچ گئی

ترک مسلح افواج  کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں شروع کئے گئے شاخِ زیتون آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 1266 تک پہنچ گئی ہے۔

مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگرد تنظیموں  PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش کے 86 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آپریشن میں دہشتگردوں  کے ٹھکانوں اور ایمونیشن کے ڈپووں سمیت کُل 19 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

عفرین میں جاری آپریشن میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

آپریشن میں شامل طیارے بحفاظت بیسوں پر واپس لوٹ آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں