صدر ایردوان اعزازی  صدر منتخب ہو گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان "بیت المقدس 2018 عالم اسلام کے جوانوں کے دارالحکومت" پروگرام کے بورڈ آف ٹرسٹیز  کے اعزازی  صدر منتخب ہو گئے

906429
صدر ایردوان اعزازی  صدر منتخب ہو گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان "بیت المقدس 2018 عالم اسلام کے جوانوں کے دارالحکومت" پروگرام کے بورڈ آف ٹرسٹیز  کے اعزازی  صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اسلامی کانفرنس ڈائیلاگ اور تعاون یوتھ فورم  کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق  اسلامی کانفرنس ڈائیلاگ اور تعاون یوتھ فورم  اور فلسطین کی وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس  کے تعاون سے منعقدہ "بیت المقدس 2018 عالم اسلام  کے جوانوں  کے دارالحکومت " پروگرام کا افتتاح فلسطین کے صدر محمود عباس  کی میزبانی میں فلسطین میں ہوا۔

افتتاحی تقریب میں ترکی کے یوتھ اینڈ اسپورٹس  کے وزیر عثمان عاشقن باق  اور اسلامی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک سے 10 وزارء اور 30 ممالک سے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس نے ایسے اہم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر اسلامی کانفرنس ڈائیلاگ اور تعاون یوتھ فورم کا  اور اس کی میزبانی کرنے پر ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

عباس نے کہا کہ اس پروگرام کے دائرہ کار میں جن منصوبوں کو عملی شکل دی جائے گی وہ فلسطینی نوجوانوں کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ بیت المقدس کا دعوی پورے عالم اسلام کا دعوی ہے ۔ علاوہ ازیں  مسجد اقصیٰ اسلامی تعاون تنظیم کے قیام کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عرب بھائیوں سمیت اسلامی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک اور تنظیم سے متعلقہ اداروں  کو اسلامی کانفرنس ڈائیلاگ اور تعاون یوتھ فورم  اور فلسطین کی وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس   کے تعاون سے متوقع کاروائیوں کے ساتھ ضروری تعاون  کرنے  کی دعوت دیتے ہیں۔

افتتاحی پروگرام کے آخر میں صدر رجب طیب ایردوان کو  "بیت المقدس 2018 عالم اسلام کے جوانوں کے دارالحکومت" پروگرام کے بورڈ آف ٹرسٹیز  کا اعزازی  صدر منتخب  کیا گیا۔



متعللقہ خبریں