شاخ زیتون آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے، ابراہیم قالن

شامی   انتظامیہ کے ساتھ  ہمارا کسی  قسم کاکوئی رابطہ قائم  نہیں  ہوا اور نہ  ہی  اسوقت  یہ معاملہ زیر ِ بحث ہے

905632
شاخ زیتون آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے، ابراہیم قالن

ایوانِ صدر کے ترجمان  ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ ترک مسلح افواج  کے شامی علاقے عفرین میں دہشت گرد عناصر کے خلاف  شاخِ زیتون آپریشن کے ملکی معیشت پر کسی قسم کے کوئی منفی اثرات  پیدا نہیں ہوئے۔

ایوانِ صدر میں ایجنڈے کے حوالے سے بعض اعلانات کرنے والے   ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ 20 جنوری کو شروع ہونے والا آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے ، ابتک ہم نے  انتہائی  اہم  او ر کلیدی مقامات کا دہشت گردوں سے صفایا کیا ہے۔

کاروائی میں  1 ہزار کے   لگ بھگ  دہشت گردوں کے مارے جانے کا بھی ذکر کرنے والے قالن  کا کہنا ہے   کہ عفرین کو    تمام تر دہشت گرد عناصر سے مکمل طور پر صاف کر دیا  جائیگا، دہشت گردوں نے اب نئی راہیں تلاش کرنی شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ"    امریکہ عنقریب   علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم PKK کی شام میں  شاخ وائے پی جی  کو   اسلحہ کی ترسیل  کو  فوری طور پر بند کرے گا۔"

قالن نے بتایا کہ شاخ ِ زیتون آپریشن  کے ملکی  معیشت پر  منفی اثرات  نہ ہونے کے برابر ہیں،  اب کے بعد بھی  ہماری توقع اسی   پر مبنی ہے، شامی   انتظامیہ کے ساتھ  ہمارا کسی  قسم کاکوئی رابطہ قائم  نہیں  ہوا اور نہ  ہی  اسوقت  یہ معاملہ زیر ِ بحث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   امریکی وزیر خارجہ  ریکس ٹیلرسن   نے  بذاتِ خود انقرہ کا دورہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے،  جبکہ  امریکی قومی سلامتی کے  مشیر میک ماسٹر   میری دعوت پر ترکی تشریف لائیں گے۔

یہ دورے اہم ہیں کیونکہ   ہم امریکہ کے ہمراہ دو طرفہ اعتماد کی فضا کی بحالی   کی کوششوں میں ہیں، لیکن  اس حوالے سے   امریکہ کے خطے میں ٹھوس  اقدامات   کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ 

جناب  قالن نے  روسی شہر سوچی میں  منعقدہ قومی ڈائیلاگ کانفرس کے  بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  اس اجلاس میں  بعض  غلطیاں  ہوئی ہیں اور بعض معاملات میں خلل آیا ہے۔  اب  ہم   سہہ رکنی سربراہی اجلاس  کے انعقاد کی کوشش کر رہے ہیں،  مستقبل قریب میں یہ سہہ رکنی اجلاس ممکن ہے۔

 



متعللقہ خبریں