ترکی، ہالینڈ کے ساتھ باہمی تعلقات پر نظر ثانی کے لیے تیار ہے

مارچ 2017 میں  پیش آنے والے بحران کے بعد ترکی۔ ہالینڈ تعلقات کو معمول پر لا  سکنے  کے لیے  ترکی کی  توقعات سے  متعلقہ فریق  آگاہ ہے

904329
ترکی، ہالینڈ کے ساتھ باہمی تعلقات پر نظر ثانی کے لیے تیار ہے

ترکی  نے  اطلاع دی ہے کہ یہ  ہالینڈ کے ساتھ  باہمی تعلقات کا جائزہ لینے   کے لیے تیار ہے۔

دفتر ِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے  نے ہالینڈ  کی جانب سے انقرہ   میں  متعین  لیکن  ایک سال سے ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے والے  اپنے سفیر کو سرکاری طور پر    واپس طلب  کرنے کے  اعلان  کے بعد اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ "موجودہ  حالات میں ہالینڈ کی جانب سے    باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے  لیے ٹھوس اقدامات   کے ارادے کو پیش کرنے  کی صورت میں ترکی ، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر نظر ِ ثانی کے لیے تیار ہے۔ "

ترجمان آکسوئے نے ولندیزی  دفتر ِ خارجہ  کے کل کے سرکاری اعلان   پر  ایک سوال کا تحریری طور  پر جواب دیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ مارچ 2017 میں  پیش آنے والے بحران کے بعد ترکی۔ ہالینڈ تعلقات کو معمول پر لا  سکنے  کے لیے  ترکی کی  توقعات سے  متعلقہ فریق  آگاہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعات کے پیش آنے کے بعد    سے ابتک  ترکی  سے باہر  ہونے والے   انقرہ میں ولندیزی  سفیر   کی واپسی  کو  ترکی نے  نہیں  چاہا تھا۔ ویسے بھی  اس  تاریخ سے ابتک   یہ سفیر ترکی  نہیں آیا تھا ،  لیکن   اب کے فیصلے  نے اسے سرکاری حیثیت دی ہے۔



متعللقہ خبریں