شاخِ زیتون آپریشن: ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 970 تک پہنچ گئی

عفرین میں PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش کے دہشت گردوں کو غیر فعال بنانے اور علاقے کے دوست اور برادر عوام کو دباو اور ظلم سے نجات دلانےکے لئے شروع کئے گئے شاخِ زیتون آپریشن میں اس وقت تک 970 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے

904495
شاخِ زیتون آپریشن: ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 970 تک پہنچ گئی

شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 970 تک پہنچ گئی ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ  تحریری بیان کے مطابق شام کے علاقے عفرین میں PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش کے دہشت گردوں کو غیر فعال بنانے اور علاقے کے دوست اور برادر عوام کو دباو اور ظلم سے نجات دلانےکے لئے 20 جنوری کو شروع کئے گئے شاخِ زیتون آپریشن میں اس وقت تک 970 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شاخِ زیتون آپریشن کے علاقے سے موصول معلومات کے مطابق 6 فروری سے PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش کے مزید 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس طرح آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں کی کُل تعداد 970 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں