ہم سے سوالات کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، صدر ایردوان

ماضی میں ہماری آنکھوں کے سامنے،  مختلف چالوں اور سفارتی حربوں کے ذریعے  5 ملین مربع کلو  میڑرقبے پر محیط ہمارے وطن کی سرزمین کو    لوٹا گیا

904769
ہم سے سوالات کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترک مسلح افواج   شامی علاقے  منبچ کو بھی  دہشت گردوں سے  پاک کرتے ہوئے  اس سر زمین کے اصل مالکین  کے حوالے کر دے گی۔

اپنے  خطاب میں ترک مسلح افواج کے شام کے عفرین علاقے کو  "PKK/KCK/پی وائے ڈی۔ وائے پی جی  اور داعش کے  دہشت گردوں سے  پاک کرنے ، دوست اور برادر عوام کو ظلم و ستم سے  نجات دلانے  کے زیر مقصد شروع کردہ  شاخ ِ زیتون  کاروائی کا  بھی ذکر کرنے والے   صدر ایردوان نے بتایا کہ عفرین اور ادلیب  میں فوجی کاروائیاں  پُر عزم طریقے  سے  جاری رہیں گی۔

ان کاروائیوں کے کب نکتہ پذیر  ہونے کے  حوالے سے بعض ملکوں سے آوازیں بلند ہونے پر زور دینے والے  جناب ایردوان نے   کہا کہ"آپ کب یہ آپریشن ختم کریں گے؟" سوال   کرنے والوں سے میں پوچھتا ہوں کہ آپ نے افغانستان کاروائی کب ختم کی تھی؟  عراق میں فوجی کاروائی کو کب نکتہ پذیر کیا تھا؟ آپ  ابھی  بھی وہاں پر ڈھیرے ڈالے بیٹھے ہیں،  ہماری  سرحدیں 911 کلو میٹر طویل ہیں۔ آج تک ہمیں 700 سے زائد بار دہشت گرد تنظیموں کی  چھیڑا خانی  کا سامنا  کرنا  پڑا ہے اور ان کے حملوں میں  ایک سو سے زائد ترک  شہری شہید ہوئے ہیں۔ کیا متحدہ امریکہ  ان حقائق سے آگاہ ہے؟

امریکہ کے مسلسل ٹال مٹول سے کام لینے  کا ذکر کرنے والے صدر ِ ترکی  کا کہنا  تھا کہ واشنگٹن انتظامیہ   نے  PKK/KCK/پی وائے ڈی اور وائے پی جی  کے کارندوں کو منبچ   میں  مقیم کرائے گئے دہشت گردوں   کا  داعش کے خلاف جنگ کے بعد   انخلاء  کرنے کا وعدہ تا حال پورا نہیں کیا۔

اگر آپ  ابھی   بھی کہتے ہیں کہ منبچ میں مت آئیں، لیکن ہم اس علاقے کو اس کے  اصل  حقداروں کے سپرد کرنے کے   لیے آئیں گے۔ اگر اس علاقے میں کچھ کرنا ہے تو آئیے  نیٹو کی چھت  تلے    اپنے اتحادی ملک ترکی کے ہمراہ کرتے ہیں۔ ہمارا مسئلہ  صرف اور صرف دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہماری آنکھوں کے سامنے،  مختلف چالوں اور سفارتی حربوں کے ذریعے  5 ملین مربع کلو  میڑرقبے پر محیط ہمارے وطن کی سرزمین کولوٹا گیا  جس کے بعد محض  7 لاکھ  80 ہزار مربع کلو میٹر  کا رقبہ ہی ہمارے پاس باقی بچا ہے۔  ایسا لگتا ہے کہ  بعض حلقوں  کی ابھی  بھی  ہماری سرزمین پر نگاہیں ہیں۔انہوں نے ہمیں بہت مجبور کیا بالاآخر  سویا  ہوا شہر  جاگ اٹھا۔

پارلیمانی  گروپ اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے والے ایردوان نے  بتایا کہ  ترکی ،  امریکہ کے  دہشت گرد  تنظیموں کو  فراہم کردہ اسلحہ کے حوالے سے قومی  اور بین الاقوامی قوانین  کے   دائرہ کار میں   لازمی اقدامات اٹھائے گا۔

 



متعللقہ خبریں