"شاخِ زیتون" فوجی آپریشن اپنے اہداف حاصل کرنے تک جاری رہے گا: وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ   ان دہشت گرد تنظیموں  کے ٹھکانوں غرض ان  کا علاقے میں نام و نشان تک مٹایا جا رہا ہے اور ان کا مکمل خاتمہ ہونے تک ان کے خلاف فوجی کاروائی جاری رہے گی۔

902240
"شاخِ زیتون" فوجی آپریشن  اپنے اہداف حاصل کرنے تک جاری رہے گا: وزیر اعظم  بن علی  یلدرم

وزیراعظم  بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ  " شاخِ زیتون" فوجی آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیموں    پی کے کے، کے سی کے، پی وائی ڈی ، وائی پی جی  اور داعش کے  ٹھکانوں  کو تباہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے ان  خیالات کا اظہار  نیدے شاہرا کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ   ان دہشت گرد تنظیموں  کے ٹھکانوں غرض ان  کا علاقے میں نام و نشان تک مٹایا جا رہا ہے اور ان کا مکمل خاتمہ ہونے تک ان کے خلاف فوجی کاروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ   ان دہشت گردوں نے   عفرین سے ریحانلی، کلیس   اور حطائے میں  82  راکٹ باری دنوں میں داغے ہیں۔  ان راکٹوں کے حملے کے نتیجے میں   5 ترک باشندے    جان بحق اور  ایک سو سے زاہد  زخمی  ہوچکے ہیں۔  علاوہ ازیں کئی ایک  عمارتوں  اور مساجد کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  ہم علاقے میں اپنے اہداف حاصل کرتے ہوئے مستقل طور پر  دہشت گردی  کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں