وزیراعظم بن علی یلدرم کا صدر ایمینوئیل مکرون کے  بیان پر ردّ عمل

وزیراعظم بن علی یلدرم نے فرانس کے صدر ایمینوئیل مکرون کے ترک مسلح افواج  کی شاخِ زیتون فوجی کاروائی کے بارے میں  بیان پر ردّ عمل ظاہر کیا ہے ۔

900758

 انھوں نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کیساتھ قصر چنکایہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے ۔

انھوں   نے ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین  کے دوست اور برادر عوام کو  پی کے کے / پی وائے ڈی /کے سی کے اور داعش کے دہشتگردوں  کے   نجات دلانے کے لیے شروع کردہ  شاخِ زیتون فوجی کاروائی کے بارے فرانس کے صدر   کے اس بیان کہ  ترک فوج  کو علاقے میں ہمیشہ کے لیے  موجود نہیں رہنا چاہئیے   پر ردّعمل  ظاہر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ فرانس   کے نظریات درست نہیں  ہیں ۔ ان کے لیے  ترکی کے مقصد سے باخبر ہونے  کے لیے  فرات ڈھال کاروائی کے علاقوں منبیچ ،جرابلوس  اور عازیز لائن  کے دوہزار مربع کلومیٹر  کے علاقے کا جائزہ لینا کافی ہو گا  ۔ مزید جائزوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعللقہ خبریں