شام میں خانہ جنگی کی سب سے زیادہ قیمت ترکی، لبنان اور اردن چکا رہے ہیں: یلدرم

ترکی ، لبنان اور اردن نے 6 سالوں میں شامی مہاجرین کے ساتھ ہر طرح کا ضروری تعاون کیا ہے لیکن اس معاملے میں یہ تینوں ممالک بین الاقوامی برادری سے جس تعاون کی توقع کر رہے تھے وہ تعاون  نہیں کیا گیا: وزیر اعظم بن علی یلدرم

900842
شام میں خانہ جنگی کی سب سے زیادہ قیمت ترکی، لبنان اور اردن چکا رہے ہیں: یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے ساتھ مذاکرات کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ترکی اور لبنان  کے درمیان قریبی اور مضبوط دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔

شام میں درپیش پیچیدہ صورتحال  کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ اس کی قیمت جو ممالک سب سے زیادہ چکا رہے ہیں وہ ترکی ، لبنان اور اردن ہیں۔ ان تین ممالک نے 6 سالوں میں شامی مہاجرین کے ساتھ ہر طرح کا ضروری تعاون کیا ہے لیکن اس معاملے میں یہ تینوں ممالک  بین الاقوامی برادری سے جس تعاون  کی توقع کر رہے تھے وہ تعاون  نہیں کیا گیا۔

شام کے علاقے عفرین کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے شروع کئے گئے شاخِ زیتون  آپریشن کے بارے میں حریری کو معلومات فراہم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے یلدرم نے کہا کہ عفرین کے علاقے سے ترکی میں  پھینکے گئے  راکٹ شہری جانی نقصان کا سبب بنے ہیں اور یہ چیز بھی ترکی کے اس آپریشن کے معاملے میں کس قدر حق بجانب ہونے کا ثبوت ہے۔

روس کے شہر سوچی میں منعقدہ شامی قومی ڈائیلاگ  کانفرنس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ شام میں تمام نسلی گروہوں کی نمائندگی کے ساتھ قیام امن کے لئے  ڈائیلاگ مرحلہ سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کے اجلاسوں کے ساتھ جاری رہے گا اور  ہم ،کشیدگی کے خاتمے کے لئے دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر کاروائیاں کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں