عفرین فوجی کاروائی کا مقصد صرف دہشت گردوں کے  اہداف کو نشانہ بنانا ہے ، ترک مسلح افواج

مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے عفرین میں صرف دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف فوجی کاروائی شروع کی ہے ۔

899997
عفرین فوجی کاروائی کا مقصد صرف دہشت گردوں کے  اہداف  کو نشانہ بنانا ہے ، ترک مسلح افواج

 مسلح افواج  نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے عفرین میں  صرف دہشت گردوں کے  اہداف کے خلاف فوجی کاروائی  شروع کی ہے ۔

مسلح افواج    کے ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شاخِ زیتون  فوجی کاروائی کا مقصد دہشت گردوں ،ان کی پناہ گاہوں ،اسلحے کے ڈپوؤں اور گاڑیوں  کو  نشانہ بنانا ہے ۔  سول عوام کو نقصان نہ پہنچانے کے لیے ضروری ہر طرح کی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔ کاروائی کے علاقے میں موجود مذہبی اور ثقافتی عمارتوں ،تاریخی شاہکاروں ،آثار قدیمہ اور سول تنصیبات کو ہر گز  نشانہ نہیں بنایا جائے گا ۔ سول عوام کیطرح ماحول کو بھی نقصان نہ پہنچانے کے لیے انتہائی حساسیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔  بعض دہشت گرد تنظیمیں اور ان کے حامی  اس کاروائی کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈے کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ترک مسلح افواج نے بین ا لاقوامی قوانین کے خلاف کسی قسم کا اسلحہ  ،کیمیائی ہتھیار یا  نیپام بم استعمال نہیں  کیا ہے   اور اس   قسم کا اسلحہ مسلح افواج کے پاس موجود بھی نہیں ہے ۔

متعللقہ خبریں