چاوش اولو۔ لاوروف ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات، متوقع قومی ڈائیلاگ کانفرنس کے لئے جاری تیاریوں پر بات چیت

898595
چاوش اولو۔ لاوروف ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں شام کے ایجنڈے کے ساتھ متوقع قومی ڈائیلاگ کانفرنس کے لئے جاری تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔

دونوں وزراء نے کانفرنس کے متوقع نتائج سے متعلق تبادلہ خیالات کیا اور شام کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ شامی قومی ڈائیلاگ کانفرنس 29 سے 30 جنوری کے دنوں میں روس کے شہر سوچی میں منعقد ہو گی۔



متعللقہ خبریں