ترکی  اپنے سیکورٹی خدشات کو بالائے طاق رکھنے پر مجبور ہے، ابراہیم قالن

نیٹو کے دو اتحادی ملکوں ترکی اور امریکہ کے باہمی  تعلقات کو دو طرفہ  مفاد اور احترام کی بنیاد پر  ہر سطح پر فروغ دیے جانے کی اہمیت پر زور

898216
ترکی  اپنے سیکورٹی خدشات کو بالائے طاق رکھنے پر مجبور ہے، ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ  ریمن  مک ماسٹر سے کل رات ٹیلی فونک  ملاقات کی۔

جس دوران ترکی کے بین الااقوامی قوانین کے دائرہ کار میں  اپنے تحفظ  اور عفرین کے مکینوں کی مدد کے  زیر مقصد  شاخِ زیتون آپریشن ، پی وائے ڈی، PKK ، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف  جدوجہد سمیت  شا م کے سیاسی عبوری سلسلے کے معاملات زیر غور آئے۔

پی وائے ڈی /وائے پی جی کو اسلحہ کی ترسیل نہ  کیے جانے کی توثیق   کردہ  اس ملاقات میں  اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی  اپنے سیکورٹی خدشات کو بالائے طاق رکھنے پر مجبور ہے۔

مغالطے میں پڑنے کا سد باب کرنے کے لیے  قریبی رابطے  میں رہنے کے معاملے پر  بھی سمجھوتہ طے پانے والی ٹیلی فون گفتگو میں نیٹو کے دو اتحادی ملکوں ترکی اور امریکہ کے باہمی  تعلقات کو دو طرفہ  مفاد اور احترام کی بنیاد پر  ہر سطح پر فروغ دیے جانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں