شاخ زیتون آپریشن میں 394 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے آغاز یعنی 20 جنوری سے ابتک  دہشت گرد تنظیم  کے  340 اہداف تباہ ہوئے ہیں

898123
شاخ زیتون آپریشن میں 394 دہشت گرد ہلاک
ZEYTIN DALI OPERASYONU (26).jpg

 شاخ ِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں ابتک 394  دہشت گرد   مارے گئے ہیں۔

مسلح افواج کے  ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ میں  اطلاع دی گئی ہے کہ اس آپریشن کے آغاز کے یعنی 20 جنوری سے ابتک  دہشت گرد تنظیم  کے  340 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ان  اہداف میں  دہشت گردوں کے ٹھکانے،  مورچے، اسلحہ اور  فوجی سازوسامان      کے گودام شامل تھ،  سویلین  کو نقصان  نہ پہنچنے کے لیے ہر ممکنہ توجہ اور حساسیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی  بتایا گیا ہے کہ  دہشت گردوں کے ساتھ مختلف تصادم میں  تین ترک فوجی شہید   جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں اور  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اعلامیہ  میں  واضح کیا گیا ہے کہ عفرین آپریشن میں    ترک مسلح افواج کا تعاون حاصل ہونے والی  آزاد شامی فوج کے  13 فوجی شہید اور 24  فوجی زخمی ہو ئے ہیں۔



متعللقہ خبریں