صدر ایردوان امریکی صدر پر برس پڑے، "شاخِ زیتون" فوجی آپریشن ہدف حاصل کرنے تک جاری رکھنے کا عزم

صدر  ایردوان نے   اپنے   خطاب میں شامی علاقے  عفرین  سے  دہشت گردوں کے خلاف جاری  "شاخِ  زیتون" فوجی آپریشن     کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ علاقے میں موجود  دہشت گرد امریکی پرچم   اٹھائے    دہشت گردی کو جاری رکھے ہوئے ہیں

897764
صدر ایردوان امریکی صدر پر برس پڑے، "شاخِ زیتون" فوجی  آپریشن ہدف حاصل کرنے تک جاری رکھنے کا عزم

صدر رجب طیب ایردوان    نے شام  کے علاقے عفرین میں دہشت گردوں کے خلاف شروع  کردہ"  شاخِ زیتون"  فوجی آپریشن   سے متعلق امریکی صدر  ٹرمپ  کے اس بیان جس میں انہوں نے اس فوجی آپریشن  کو جلد ختم کرنے  کا مطالبہ  کیا ہے  پر اپنے شدید ردِ عمل   کا اظہار کیا ہے۔

صدر  ایردوان  جو  جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی کے  چیئرمین بھی ہیں نے پارٹی کے  مرکزی دفتر میں "توسیع شدہ ضلعی  صدور "کے اجلاس سے خطا  ب کیا ۔

صدر  ایردوان نے   اپنے   خطاب میں شامی علاقے  عفرین  سے  دہشت گردوں کے خلاف جاری  "شاخِ  زیتون" فوجی آپریشن     کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ علاقے میں موجود  دہشت گرد امریکی پرچم   اٹھائے    دہشت گردی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس بارے  میں وہ کیا کہنا پسند فرمائیں گے؟   صدر   ٹرمپ کہتے ہیں کہ "ہمارے  پر زیادہ نکتہ چینی نہ کی جائے "۔ میں صدر   ٹرمپ سے  پوچھتا ہوں  کیا اسٹریٹجیک  پارٹنر کے ساتھ ایسا کیا جاتاہے؟

انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں کہا کہ ٹرمپ نے  فوجی آپریشن کو مختصر مدت میں مکمل کرنے کو کہا ہے  لیکن ہم کہتےہیں کہ ابھی فوجی آپریشن شروع کیے صرف سات دن ہوئے ہیں ۔ افغانستان میں کب سے فوجی آپریشن جاری ہے؟  تقریباً بیس سال  بیت چکے ہیں۔ عراق میں تقریباً اٹھارہ سال  اور ابھی تک وہاں پر آپریشن جاری ہے  اور جب  ترکی کی باری آتی ہے تو کہا جاتا ہے  جلد ختم کریں ۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں  اتنی بھی کیا جلدی ہے؟

ایردوان نے کہا کہ ترکی  صرف اور صرف دہشت گردی کے خاتمے کی جانب اپنی بھر پور توجہ مبذول کیے ہوئے ہے، انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی  جانب سے ترکی کی حمایت پر ان  کا شکریہ ادا کیا  جبکہ  یورپی پارلیمنٹ کے بیان پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار   کیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ  بیان دینے سے پہلے آپ  لیبیا  ،  راونڈا  اور مالی  میں کیے جانے والے ظلم و ستم کی تحقیقات کریں ۔

ترک فوج نے بلا وجہ  فوجی  آپریشن شروع نہیں کیا ہے۔  اگر کوئی آپ کے ملک ، آپ کے شہروں  اورملحقہ  علاقوں پر  راکٹوں سے حملے کرے  ،بمباری کرے  اور فائرنگ کرے تو  آپ کیا کریں گے ؟

انہوں نے اپنے  خطاب میں   آزاد شامی فوج کے بارے میں کہا کہ  ترک فوجیوں کے ہمراہ   اس جدو جہد میں حصہ لینے والےآزاد  شامی فوج کے سپاہی بھی   باعزت  اور  پر وقار انسان ہیں جن کو میں  خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں