شاخِ زیتون آپریشن کے حوالے سے کمانڈروں کی صدر کو بریفنگ

صدرِ ترکی نے  بتا یا کہ  فوجی آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے

895050
شاخِ زیتون آپریشن کے حوالے سے کمانڈروں کی صدر کو بریفنگ

صدر رجب طیب ایردوان نے عفرین   میں  ترک فوج کے آپریشن کے حوالے سے ویڈیو کانفرس کی مدد سے مسلح افواج اور  بری  افواج کے   کمانڈروں سے آگاہی حاصل کی۔

کل شام  ایوان صدر میں  ہونے والی ویڈیو کانفرس میں اولین طور پر شاخ ِ زیتون کاروائی  کے  انتظامی امور کے ذمہ دار  سیکنڈ آرمی ہیڈ کوارٹر کے خطائے میں کاروائی مرکز سے  رابطہ قائم کرنے والے صدر ایردوان نے آپریشن  کے بارے میں جرنل اسماعیل متین    سے معلومات حاصل کیں۔

صدر ایردوان نے بعد ازاں   بری افواج کے دیگر کمانڈروں سے رابطہ قائم کیا ،   اس  رابطے کے بعدصدرِ ترکی نے  بتا یا کہ  فوجی آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے۔



متعللقہ خبریں