وزیر خارجہ میولود چاوش عراق کے دورے پر

شام کے علاقے عفرین میں کل شروع ہونے والے آپریشن سے فوراً بعد کئے جانے والے اس دورے میں علاقے کے حالات کے ساتھ ساتھ بغداد اور عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  کے مابین کشیدگی پر بھی بات چیت کی جائے گی

893454
وزیر خارجہ میولود چاوش عراق کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری  کی سرکاری دعوت پر بغداد کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں۔

شام کے علاقے عفرین میں کل شروع ہونے والے آپریشن سے فوراً بعد کئے جانے والے اس دورے میں علاقے کے حالات کے ساتھ ساتھ بغداد اور عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  کے مابین کشیدگی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

میولود چاوش اولو اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اور عراق کی اسمبلی کے اسپیکر سلیم الجیبوری کے ساتھ بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

مذاکرات میں علاقے کی حالیہ صورتحال اور عراق او رترکی کے باہمی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں