ترک مسلح افواج عفرین میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنا رہی ہیں

ترک مسلح افواج زیتون کی ڈالی آپریشن کے ساتھ شام کے علاقے عفرین میں موجود دہشت گرد تنظیموں PKK/PYD-YPG اور داعش کے ٹھکانوں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنا رہی ہیں، آپریشن میں شامل 72 جنگی طیارے 108 اہداف کو تباہ کر چکے ہیں

893330
ترک مسلح افواج عفرین میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنا رہی ہیں

ترک مسلح افواج زیتون کی ڈالی آپریشن کے ساتھ شام کے علاقے عفرین میں موجود دہشت گرد تنظیموں PKK/PYD-YPG اور داعش کے ٹھکانوں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنا رہی ہیں۔

ترک مسلح فواج کی طرف سے موصول حالیہ معلومات کے مطابق آپریشن میں شامل 72 جنگی طیارے 108 اہداف کو تباہ کر چکے ہیں۔

اطلاع کے مطابق عفرین کے ہسپتالوں میں دہشت گردوں کی طرف سے لائے جانے والے زخمیوں میں سے سب کے سب  دہشت گرد تھے۔

ترک مسلح افواج کے جنگی طیاروں نے PYD/PKK کے زیر قبضہ منیع فوجی ائیر بیس کو بھی نشانہ بنایا۔

آپریشن میں دہشت گرد تنظیم کے مورچوں ، سرنگوں اور ایمونیشن کے ڈپووں کو بھی  تباہ کر دیا گیا ہے۔

آزاد شامی فورسز نے بھی زمین سے وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، فورسز  PKK کے زیر قبضہ علاقے عفرین  میں داخل ہونے کے بعد شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق" زیتون کی ڈالی آپریشن کو ترکی کی  شام کے ساتھ سرحدوں پر اور علاقے میں امن و امان کے قیام  اور عفرین کے علاقے میں PKK/PYD-YPG اور داعش کے دہشت گردوں کو ختم کر کے دوست اور برادر عوام کو ان کے ظلم و ستم سے چھڑوانے کے  زیر مقصد شروع کیا گیا ہے۔

زیتون کی ڈالی آپریشن کے آغاز کے بعد شام کی طرف سے فائر کئے گئے   4 راکٹ ترکی کے شہر  کیلیس کے مرکز میں گرے ہیں۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک شخص معمولی زخمی ہوا ہے۔

کیلیس میں شامی سرحد کے بعض علاقوں کو  15 دن کے لئے خصوصی سکیورٹی زون اعلان کر دیا گیا ہے۔

ترکی بھر میں موجود 90 ہزار مساجد میں ترک مسلح افواج  کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔



متعللقہ خبریں