دہشت گرد تنظیموں کے نظریات خواہ مختلف ہی کیوں نہ ہوں پھر بھی یہ سب دہشتگرد تنظیمیں ہی ہیں: چاوش اولو

داعش کے خلاف جدوجہد کے مرحلے کی طرح داعش کے بعد عراق کی تعمیر نو کے مرحلے میں بھی  ترکی عراق کا سب سے بڑا معاون و مددگار ہے: میولود چاوش اولو

893549
دہشت گرد تنظیموں کے نظریات خواہ مختلف ہی کیوں نہ ہوں پھر بھی یہ سب دہشتگرد تنظیمیں ہی ہیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ داعش، PKK، YPG ، KCK  اور PJAK کے نظریات  خواہ مختلف ہی کیوں نہ  ہوں پھر بھی یہ سب دہشتگرد تنظیمیں ہی ہیں۔

چاوش اولوعراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری  کی سرکاری دعوت پر بغداد کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزارت خارجہ کی سرکاری رہائش گاہ پر اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ " مذاکرات میں میں نے داعش کے خلاف حاصل ہونے والی فتح پر جناب جعفری کے توسط سے ترک عوام کی مبارکباد کو عراقی عوام تک پہنچایا ہے۔ داعش کے خلاف جدوجہد کے مرحلے کی طرح داعش کے بعد عراق کی تعمیر نو کے مرحلے میں بھی  ترکی عراق کا سب سے بڑا معاون و مددگار ہے۔ ہم اپنے تمام امکانات کے ساتھ عراق کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے"۔

ترکی کے عراق کی زمینی سالمیت، سیاسی استحکام  و خود مختاری کے ساتھ مضبوط ترین شکل میں تعاون جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ " عراقی کرد علاقائی انتظامیہ نے ہمارے مشورے پر دھیان نہیں دیا اور 25 ستمبر 2017 کو غیر قانونی آزادی ریفرینڈم کروائے۔ مجھے یقین ہے کہ خود انہیں بھی احساس ہو گیا ہو گا کہ یہ ریفرینڈم کتنا غلط اقدام تھا۔ یہاں ہر ایک کے لئے ضروری ہے کہ عراق کے آئین کا ، قوانین کا اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرے۔ کسی حق کے لئے آواز اٹھائی جائے تو اس کی جگہ کوئی اور نہیں بغداد ہے "۔

عراقی ڈائیلاگ عمل کو آسان بنانے اور کسی نتیجے پر پہنچانے کے لئے ترکی کے ہر طرح کا کردار اد کرنے کے لئے تیار ہونے پر زور دیتے ہوئے میولود چاوش اولو نے کہا کہ عراق کا دہشتگرد تنظیم داعش سے پاک ہونا اہمیت کا حامل ہے لیکن عراق کا تمام دہشتگرد تنظیموں سے پاک ہونا  زیادہ اہم ہے۔ خاص طور پر PKK کا عراق سے مکمل صفایا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا  کہ داعش، PKK، YPG ، KCK  اور PJAK کے نظریات مختلف ہوں تو بھی یہ سب دہشتگرد تنظیمیں ہیں اور ان کی خواہش عراق، شام ، ترکی اور ایران کو تقسیم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ترکی نے کل زیتون کی ڈالی آپریشن کے ساتھ عفرین سے دہشتگردوں کی صفائی کا کام شروع کیا ہے اسی طرح  شام کے دیگر علاقوں، عراق اور ترکی کے پہاڑی علاقوں سے  دہشت گردوں کا مکمل صفایا ضروری ہے۔

زیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ عراق کی PKK سے صفائی کے لئے ہم عراقی انتظامیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے اور اس بات کی ہم نے جناب عبادی کے دورہ انقرہ کے دوران بھی یقین دہانی کروائی تھی۔



متعللقہ خبریں