ترک لڑاکا طیارے شام کے علاقے عفرین پر بمباری کر رہے ہیں

ترکی کے بار ہا انتباہ کے باوجود علاقے کو خالی نہ کرنے والے دہشت گردوں کی شامت آ گئی ہے

892898
ترک لڑاکا طیارے شام کے علاقے عفرین پر بمباری کر رہے ہیں

ترک مسلح افواج نے شام  کے علاقے عفرین میں  اپنے ڈھیرے جمانے والی  پی وائے ڈی ، PKK کے اہداف کو  نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

ضلع خطائے کی  تحصیلوں  کرک حان اور خاصہ میں موجود ترک  فوجی دستوں  نے عفرین پر  توپ کے گولے برسائے ہیں جبکہ  ایف۔16  تعین کردہ اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

عفرین کے کئی ایک مقامات سے دھوئیں کے بادل  اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

میدانی  آپریشن کے عملی طور پر  شروع ہونے والے عفرین  کے بعد منبچ کو نشانہ بنایا جا ئیگا۔

امریکہ کی مدد سے  مورچے بنانے والے  پی وائے ڈی  کے دہشت گردوں  نے علاقے کو خالی کرنے کا عندیہ دینے کے باوجود منبچ  پر قبضہ جما رکھا ہے۔

ادھر  آزاد شامی فوج کے دستوں نے شام میں  دہشت گرد تنطیم PYD/PKK کے زیر قبضہ ہونے والے  علاقوں میں  داخل ہونا شروع کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان دستوں کو تا حال کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔



متعللقہ خبریں