ترک بری دستے کل سے عفرین میں کاروائی کر سکتے ہیں، وزیر اعظم یلدرم

فوجی کاروائی کے پہلے مرحلے کو ترک فضائیہ   کے ذریعے  کیا گیا ہے  اور  تقریباً تمام تر اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے

893020
ترک بری دستے کل سے عفرین میں کاروائی کر سکتے ہیں، وزیر اعظم یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ "زیتون کی ڈالی " کاروائی  کے دائرہ کار میں کل سے حالات کے تقاضے اور پیش رفت کے مطابق بری دستے علاقے میں  اپنی کاروائیاں  شروع کر سکتے ہیں۔"

وزیر اعظم  یلدرم نے قصرِ چنکایہ میں  نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت باھچے لی سے ملاقات کے بعد اپنے اعلانات  میں کہا کہ فوجی کاروائی کے پہلے مرحلے کو ترک فضائیہ   کے ذریعے  کیا گیا ہے  اور  تقریباً تمام تر اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیش رفت کے مطابق کل سے  بری دستے علاقے میں کاروائی کریں گے، عفرین میں مقیم عرب، کرد اور ترکمان بھائیوں کو دہشت گرد تنظیم کے دباو سے نجات دلانا اس آپریشن کے اہم اہداف میں سے ایک تھا۔  وہاں پر کردوں پر حملے کیے جانے کا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے،  آپریشن میں حصہ لینے والے ہمارے ہزاروں کی تعداد میں فوجی جوانوں کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اسی ملین ترک  شہریوں کی دعائیں ان کے ساتھ  ہیں۔

وزیر اعظم بعد ازاں فوجی کاروائی کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کو تشریف لے گئے۔



متعللقہ خبریں