ترکی کی سرحدوں کے قریب کسی بھی دہشت گرد فوج کو تشکیل دینےکی اجازت نہیں دی جائے گی: بن علی یلدرم

بن علی یلدرم نے کہا کہ بین الاقوامی  قوانین اور ملکی قوانین  کی رو سے  حاصل حقوق کی روشنی میں ملک میں اور ملکی سرحدوں کے قریب دہشت گردی کے خاتمے  کے لیے کاروائی  کرنے  کا حق حاصل ہے

892166
ترکی کی سرحدوں کے قریب کسی بھی دہشت گرد فوج کو تشکیل دینےکی اجازت نہیں دی جائے گی: بن علی   یلدرم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ   ترکی کی سرحدوں  کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے لیکن  ہم ملکی سلامتی کی وجہ سے ملک کے لیے خطرے  کا باعث بننے والی کسی بھی فوج کی تشکیل کی ہر گز اجازت نہیں دیں  گے۔

انہوں نے ان خیالات کلا اظہار  آفت اور ہنگامی حالات کے محکمے " آفاد"  میں منعقد ہونے   والی 80 گاڑیوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی  قوانین اور ملکی قوانین  کی رو سے  حاصل حقوق کی روشنی میں ملک میں اور ملکی سرحدوں کے قریب دہشت گردی کے خاتمے  کے لیے کاروائی  کرنے  کا حق حاصل ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ   ترکی میں شامی باشندوں  کے قیام کے بارے میں مختلف قسم کا پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ کیوں کر ساڑھے  تین ملین شامی باشندوں کے لیے اتنی بڑی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔  ہمیں ایسا کرنے پر مختلف طعنے دیے جاتے  ہیں۔ لیکن ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے اگر ان کی جگہ  ہم ہوتے  توکیا ہوتا ۔ ہمیں یہ سوچتے ہوئے مشکلات میں گھرے ہوئے ، اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے  انسانوں  کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔ دوسروں کی مدد کرنا ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔  ہمارے ایمان کا جزو ہے۔ ہم نے اپنے بھائیوں کو گلے لگایا ہے۔ ان کو  اپنے دستر خوان    پر جگہ دی ہے ۔ ہم نے کبھی بھی   ان پر کتنی رقم خرچ کی ہے کا حساب کتاب  نہیں کیا ہے اور نہ  کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں