شمالی قبرص میں مخلوط حکومت مستعفی ،نئی حکومت کے قیام کی کوششیں

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کے وزیراعظم حسین اوز گورگون نےقومی اتحاد پارٹی اور ڈیمو کریٹ پارٹی    کے درمیان   موجود مخلوط حکومت  کا استعفی صدر مصطفی  اکینجی کو پیش کر دیا ہے

892269
شمالی قبرص میں مخلوط حکومت مستعفی ،نئی حکومت کے قیام کی کوششیں

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کے وزیراعظم حسین  اوز گورگون نے  7 جنوری کے قبل از وقت انتخابات کے  بعد   قومی اتحاد پارٹی   اور ڈیمو کریٹ پارٹی    کے درمیان   موجود مخلوط حکومت  کا استعفی صدر مصطفی  اکینجی کو پیش کر دیا ہے۔

 وزیراعظم   نے  اپنے  بیان مِں کہا کہ  میں نے صدر اکینجی سے  ایک نئی حکومت  کے قیام  کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی  درخواست کی ہے   جس کے جواب میں  صدر نے  کہا کہ  وہ پیر کے روز  نئی حکومت کے قیام کےلیے سیاسی جماعتوں  سے رابطہ  کریں گے۔

 واضح رہے کہ شمالی قبرص کی 50  رکنی پارلیمان  میں حکومت کے قیام کےلیے  تقریباً 26 نشستوں کی ضرورت درکار ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں