صدر ایردوان کا ازبیک صدر سے اظہار تعزیت

صدر ترکی نے ازبیکستان میں بس حادثے میں ہلاکتوں پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے

891817
صدر ایردوان کا ازبیک صدر سے اظہار تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان  نے ازبیکستان  کے صدر شوکت مرزی یو ییو  سے ٹیلی فون پر  بات چیت کی۔

ایوانِ  صدر  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق   جناب  ایردوان  نے ازبیک ہم منصب  سے بات چیت میں  قزاقستان   کے بس حادثے میں  جان بحق ہونے والے  ازبیک  شہریوں  کے لیے  اظہار تعزیت کیا۔

جناب ایردوان نے   کہا کہ  ہمیں  اس المیہ پر  گہرا افسوس  ہوا ہے،  ہماری دعا ہے کہ اللہ  تعالی  مرنے  والوں کی مغفرت کرے اور زخمیوں کو  جلد از جلد صحت یاب  فرمائے۔

خیال رہے کہ قازقستان   کے شمال  مغرب   میں  ثمارہ ۔ چم کینٹ  شاہراہ  پر   سفر کرنے والی ایک  بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی  جس سے 52  ازبیک شہری   ہلاک  اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں