ہم ترکی کی طرف سے منظوری کے منتظر ہیں: میخائل بوگڈانوف

سوچی میں متوقع شامی قومی ڈائیلاگ کانفرنس  کے مدعوین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ہم ترکی کی طرف سے منظوری کے منتظر ہیں: میخائل بوگڈانوف

891582
ہم ترکی کی طرف سے منظوری کے منتظر ہیں: میخائل بوگڈانوف

روس کے نائب وزیر خارجہ  میخائل بوگڈانوف  نے کہا ہے کہ رواں مہینے کے آخر میں سوچی میں متوقع شامی قومی ڈائیلاگ کانفرنس  کے مدعوین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ہم ترکی کی طرف سے منظوری کے منتظر ہیں۔

اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بوگڈانوف نے  شامی قومی ڈائیلاگ کانفرنس کے بارے میں بیانات جاری کئے۔

مدعوین  کی فہرست کے تیار ہونےا ور ترکی کی طرف سے منظوری کےمنتظر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ  کل اور اس سے اگلے دن  ہم اپنے ترک اور ایرانی  پارٹنروں کے ساتھ  مل کر مدعوین کی فہرست کو آخری شکل دینے اور شامی مہمانوں  کے دعوت ناموں کی تقسیم شروع کر دیں گے۔

میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ انقرہ مدعوین کی فہرست کے بارے میں آج فیصلہ کر دے گا۔



متعللقہ خبریں